Tuesday, May 14, 2024

سائوتھمپٹن ٹیسٹ، قومی ٹیم آج 223 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ سے اننگز کا آغاز کرے گی

سائوتھمپٹن ٹیسٹ، قومی ٹیم آج 223 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ سے اننگز کا آغاز کرے گی
August 15, 2020
سائوتھمپٹن (92 نیوز) قومی ٹیم کو محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور بارش کا سہارا ملا، گرین کیپس 9 وکٹوں پر 223 رنز سے آج تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کو آگے بڑھائے گی۔ سائوتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے 126 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو بابر اعظم مجموعی اسکور میں 32 رنز کا اضافہ کرکے 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایک اینڈ سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں تو دوسرے اینڈ پر کھڑے محمد رضوان انگلش باؤلرز کے سامنے ڈتے رہے اور نصف سنچری اسکور کی، یاسر شاہ 5، شاہین شاہ آفریدی صفر اور محمدعباس دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خراب روشنی  کے باعث میچ کو جلد ی ختم کر دیا  گیا،، پورے دن میں صرف 40.2اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، دن کے اختتام پر پاکستان نے 9 وکٹوں پر 223 رنز بنا لیے ہیں، محمد رضوان 60اور نسیم شاہ ایک رن بنا کرکریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔