Thursday, April 25, 2024

سائنو فارم ویکسین لگوانے والے افراد کو بھی متحدہ عرب امارات داخلے کی اجازت مل گئی

سائنو فارم ویکسین لگوانے والے افراد کو بھی متحدہ عرب امارات داخلے کی اجازت مل گئی
August 15, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ سائنو فارم ویکسین لگوانے والے افراد کو بھی متحدہ عرب امارات داخلے کی اجازت مل گئی۔

مسافروں کیلئے نئی شرائط بھی عائد کر دی گئیں۔ یواے ای آنے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔ مسافروں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ لگوائی گئی کورونا ویکسین کی تفصیل بھی فراہم کرنا ہو گی۔ سائنو فارم، فائزر، اسپوٹنک، اسیٹرازینکا، جانسن اینڈ جانسن، موڈرنا اور جمالیکا کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو یو اے ای آنے کی اجازت ہو گی۔

 نئی شرائط کے مطابق آن لائن تفصیلات میں کورونا ویکسی نیشن کے پہلے اور دوسرے ڈوز کی تفصیل بھی فراہم کرنا ہو گی۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر QRکوڈ نہ ہونے کی صورت میں یو اے ای آنے والے مسافروں کو اپنے دفتر خارجہ سے تصدیقی مہر لگوانا ہو گی۔ یو اے ای حکومت کی شرط کے مطابق یو اے ای آنے سے قبل لازمی تفصیلات دینا ہونگی۔ یو اے ای حکومت کی قائم میڈیکل کمیٹی مسافروں کی تفصیل جانچنے کے بعد انہیں یواے ای آنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ 5 دن میں کرے گی۔ یو اے ای حکومت کی قائم کردہ میڈیکل کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔