Monday, May 13, 2024

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سیارے کے گرد 20 نئے چاند دریافت کر لیئے

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سیارے کے گرد 20 نئے چاند دریافت کر لیئے
October 9, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سیارے کے گرد 20 نئے چاند دریافت کیے ہیں اور اس طرح اس کے چاند کی تعداد 82 ہو گئی ہے جو کہ مشتری کے 79 چاندوں سے زیادہ ہے۔ جہاں ایک طرف کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نظام شمسی میں موجود سیاروں کے بارے میں بھی حیرت انگیز حقائق سامنے آرہے ہیں۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے گرد گردش کرنے والے چاندوں کی تعداد سب سے ذیادہ ہے لیکن اب نئی تحقیق نے پرانی دریافت کو رد کر دیا ہے۔ سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ زحل کے گرد گردش کرنے والے چاند مشتری سے تعداد میں ذیادہ ہیں۔ یہ نئی دریافت جزیرہ ہوائی کے پہاڑ ماؤنا کیا پر لگی ہوئی ٹیلی سکوپ کی مدد سے کی گئی ہے۔ واشنگٹن میں کارنیگی انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سکوٹ شیپرڈ کے مطابق  زحل کے گرد مزید چاند بھی دریافت کیے جا سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ماہرِ فلکیات کو بڑی ٹیلی سکوپ چاہیے جو کہ ایک کلومیٹر چوڑی چیزیں بھی ڈھونڈ سکے۔ تحقیق کاروں کی ٹیم نے ان چاند کے نام رکھنے کے لیے ایک مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ان ناموں کو نورس، گیلک اور انیوٹ کے دیو مالائی قصوں پر رکھا جا سکتا ہے۔