Saturday, April 27, 2024

سائنسدانوں کی اقوام متحدہ کو موبائل فون، لیپ ٹاپ اور وائرلیس آلات سے خارج ہونیوالے تابکار اثرات سے تحفظ کیلئے رہنما اصول ترتیب دینے کی درخواست

سائنسدانوں کی اقوام متحدہ کو موبائل فون، لیپ ٹاپ اور وائرلیس آلات سے خارج ہونیوالے تابکار اثرات سے تحفظ کیلئے رہنما اصول ترتیب دینے کی درخواست
May 12, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے موبائل فون، لیپ ٹاپ ،اور دیگر وائرلیس آلات سے خارج ہونیوالے تابکار اثرات سے تحفظ کیلئے رہنما اصول ترتیب دینے کی درخواست کر دی ہے۔ دنیا کے دو سو سائنس دانوں کی جانب سے اقوام متحدہ کو کی جانیوالی اپیل میں کہا گیا ہے کہ وائرلیس برقی آلات کے استعمال سے پیدا ہونیوالے برقی ومقناطیسی تابکار اثرات انسانی خلیات اور صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں اور ان کی وجہ سے بہت سے لوگ قبل ازوقت موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ کولمبیا میڈیکل یونیورسٹی کے مارٹن بلینک کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے ٹاورز سے خارج ہونیولی الکٹرو میگنیٹک تابکاری انسانی آبادیوں کو شدید متاثر کر رہی ہے جس سے انسانی خلیات اور ڈی این اے کو شدید خطرات ہیں اور ماہرین حیات جانتے ہیں کہ موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ کے استعمال سے نہ صرف انسانوں میں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے بلکہ اس مسلسل تابکاری سے دل اور سانس کے علاوہ اعصابی عوارض بھی پیدا ہو رہے ہیں اس لئے جب یہ آلات استعمال میں نہ ہوں تو انہیں بند کر دینا چاہئے۔