Sunday, September 8, 2024

سائنسدانوں نے کیمیکل اور ادویات کے بغیر ہڈیاں بنانے والا طریقہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے کیمیکل اور ادویات کے بغیر ہڈیاں بنانے والا طریقہ دریافت کر لیا
July 18, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے لیبارٹری میں ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے جس سے کیمیکل اور ادویات کے بغیر مصنوعی ہڈی صرف لرزش سے تیار کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے ہارورڈ جان اے پالسن سکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اور دی وِس انسٹیٹیوٹ فار بائیو لوجیکل انسپائرڈ انجینئرنگ سے وابستہ محققین نے سٹیم سیلز اور بون سیلز میں فرق کو کنٹرول کرنے کا طریقہ دریافت کیا ہے۔ اس نئی تکنیک سے ہڈیوں کا دوبارہ ارتقا‘ بڑھوتری اور شفایابی ممکن ہو گئی ہے۔ جریدے ”نیچر مٹیریلز“ میں شائع تحقیق کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ہڈی کے گودے سے سٹیم سیلز لیتی ہے جنھیں مختلف قسم کے خصوصی خلیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ہائی فریکوئنسی پر ’زور‘ لگا کر انھیں ہڈیوں کے خلیوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔ چنانچہ مریض کے خلیوں سے ہڈیوں کے نئے ٹکڑے کیمیکل کے بغیر اور بغیر کسی نقصان کے بنائے جا سکتے ہیں۔ اس میں جسم کے دوسرے حصے نکالنے والی تکلیف دہ سرجری شامل نہیں ہے اور ٹشو کی مماثلت نہ ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔