Wednesday, May 8, 2024

سائنسدانوں نے زکا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے انوکھا طریقہ کار اختیار کر لیا

سائنسدانوں نے زکا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے انوکھا طریقہ کار اختیار کر لیا
October 27, 2016
لندن (ویب ڈیسک) زکا وائرس اس وقت دنیا بھر میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے اور اس سے سب سے زیادہ لاطینی امریکہ کے ممالک ہیں۔ سائنسدانوں زکا وائرس پر قابو پانے کیلئے ایک انوکھے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت برازیل اور کمبوڈیا کے علاقوں میں کروڑوں مچھر چھوڑے جائیں گے جن پر خصوصی کیمیائی عمل کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کروڑوں مچھروں میں ایک بیکٹیریا داخل کیا گیا ہے اس کی بدولت ان مچھروں میں انسانوں کو زکا وائرس منتقل کرنے کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔ اس منصوبے پر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹیریا انسانوں کو متاثر نہیں کرتا۔ سائنسدانوں نے اس طریقہ کار کا تجربہ ابتدائی طور پر ڈینگی مچھروں پر کیا تو اس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے جس پر اس تکنیک کو اب زکا وائرس پھیلانے والے مچھروں پر آزمایا جائے گا۔