Saturday, April 20, 2024

سائنسدانوں نے زمین پر سرخ سیارے کے ماحول کا مزہ چکھ لیا

سائنسدانوں نے زمین پر سرخ سیارے کے ماحول کا مزہ چکھ لیا
August 27, 2016
ہوائی (ویب ڈیسک) مریخ کے مزے زمین پر۔ جی ہاں امریکی ریاست ہوائی میں چھ سائنسدانوں نے آتش فشاں کے قریب سرخ سیارے جیسے ماحول میں ایک سال گزار لیا اور مریخ پر الگ تھلگ زندگی گزارنے کی تربیت مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فرانس، جرمنی اور امریکا سے تعلق رکھنے والے چھ سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ہوائی کے قریب ایک آتش فشاں کے قریب گنبد نما گھر میں ایک سال گزارا۔ یہ گنبد نما گھر ایک ہزار مربع فٹ پر محیط تھا اور اس میں توانائی کی ضروریات سورج سے حاصل کی جاتی رہی ہیں۔ یہ سائنسدان اس ڈوم سے صرف خلائی لباس پہن کر اسپیس واک کے لیے باہر نکلتے تھے۔ مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کے حوالے سے اس منصوبے کے لیے ناسا نے فنڈز فراہم کیے ہیں جبکہ اس پراجیکٹ کی نگرانی یونیورسٹی آف ہوائی نے کی۔ پراجیکٹ کا مقصد مستقبل میں سرخ سیارے پر انسانی مشن بھیجنے کے لیے رہنمائی حاصل کرنا تھا۔