Saturday, April 20, 2024

سائنسدانوں نے خواتین میں دل کی بیماریوں کا باعث بننے والا جین ڈھونڈ نکالا

سائنسدانوں نے خواتین میں دل کی بیماریوں کا باعث بننے والا جین ڈھونڈ نکالا
October 22, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے خواتین میں دل کی بیماریوں کا باعث بننے والے جین کو دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیق سے پتا چلا کہ جن خواتین میں بی سی اے آر 1 نامی جین تھا ان میں دیگر خواتین کے مقابلے میں دل کا دورہ پڑنے اور فالج کا خطرہ زیادہ تھا۔ اس کے برعکس میں وہ مرد جن میں یہ جین موجود ہوتا ہے انہیں دل کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ لاحق نہیں تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق حالیہ تحقیق سے اس رائے کو زیادہ تقویت ملتی ہے کہ خواتین اور مردوں میں دل کی بیماری کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے یورپ میں تقریباً چار ہزار خواتین اور مردوں پر کی جانے والی پانچ تحقیقات کی معلومات حاصل کیں جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا۔