Friday, May 17, 2024

ہوٹن، ہاروے جےآلٹر ،چارلس ایم رائس طب کے نوبل انعام کے مشترکہ حقدار قرار

ہوٹن، ہاروے جےآلٹر ،چارلس ایم رائس طب کے نوبل انعام کے مشترکہ حقدار قرار
October 5, 2020
سٹاک ہوم (92 نیوز) ہیپاٹائٹس سی وائرس دریافت کرنے والے سائنسدانوں نے طب کا نوبل انعام جیت لیا۔ کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی نوبل اسمبلی نے جن سائنسدانوں کو انعام کا حقدار قرار دیا ہے ان میں ایک برطانوی اور دو امریکی ہیں۔ کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی نوبل اسمبلی نے طب کے نوبل انعام برائے دوہزار بیس کا اعلان کردیا۔ برطانوی سائنسدان ہوٹن اور امریکی سائنسدان ہاروے جےآلٹر اور چارلس ایم رائس اس سال فزیالوجی اینڈمیڈیسن نوبل انعام کے مشترکہ حقدار قرار پائے۔ تینوں ماہرین نے ہیپاٹائٹس سی وائرس دریافت کرنے کے علاوہ ایسے ٹیسٹ بھی ایجاد کیے جن کی مدد سے خون کے نمونوں میں ہیپاٹائٹس سی وائرس کی موجودگی دریافت کی جاسکتی ہے، اور یوں اس وائرس کا پھیلاؤ محدود کیا جاسکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس سی وائرس جگر پر حملہ آور ہوکر اسے تباہ کر ڈالتا ہے جبکہ جگر کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی وائرس ہے۔ یہ خون کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔