Sunday, May 19, 2024

سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی زیراستعمال اشیا اور سائنسی تھیسز نیلام کر دیئے گئے

سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی زیراستعمال اشیا اور سائنسی تھیسز نیلام کر دیئے گئے
November 9, 2018
لندن (92 نیوز) مشہور برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی زیراستعمال اشیا اور ان کے انقلابی سائنسی تھیسز نیلام کر دیئے گئے۔ ان سے وابستہ اشیا ایک اعشاریہ اٹھارہ ملین پاؤنڈ میں فروخت ہوئیں۔ مشہور برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی زیراستعمال بائیس اشیا کو برطانیہ کی کرسٹی نامی کمپنی نے نیلامی کیلئے پیش کیا۔ ہاکنگ کے پراپرٹیز آف ایکسپینڈنگ یونیورس نامی تھیسز پانچ لاکھ  چوراسی ہزار  سات سو پچاس ، ان کی وہیل چیئردو لاکھ  چھیانوے ہزار سات سو پچاس  پاؤنڈ میں نیلام کر دی گئی۔ منتظمین کے مطابق توقع تھی کہ اسٹیفن کے ڈاکٹریٹ کا تھیسز ایک لاکھ پاس ہزار پاونڈ میں فروخت ہو گا لیکن ان کے چاہنے والوں نے اس کی بھاری قیمت لگائی۔ سٹیفن کے میڈل اور ایوارڈز بھی دو لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوئے۔ اسٹیفن کی لائبریری میں موجود نامور سائنسدانوں کی کتابیں بھی ہزاروں پاؤنڈزمیں فروخت ہوئیں جبکہ وہاں موجود ان کی مشہور کتاب دی بریف ہسٹری آف ٹائم اڑسٹھ ہزارپاؤنڈز سے زیادہ میں نیلام ہوئی۔ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ رواں سال مارچ میں انتقال کر گئے تھے۔