Monday, May 6, 2024

سائنس فکشن کامیڈی فلم ابسلیوٹلی اینی تھنگ کا نیا ٹریلر جاری، ہنسی اور مزاح سے بھرپور فلم چودہ اگست سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

سائنس فکشن کامیڈی فلم ابسلیوٹلی اینی تھنگ کا نیا ٹریلر جاری، ہنسی اور مزاح سے بھرپور فلم چودہ اگست سے سینما گھروں کی زینت بنے گی
May 7, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن کامیڈی فلم ابسلیوٹلی اینی تھنگ  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم چودہ اگست سے سنیما گھروں میں سجے گی۔ ابسلیوٹلی اینی تھنگ  فلم کی کہانی ایک ایسے اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جسے کسی دوسرے سیارے پر موجود ایلینز ایک تجربے کے طور پر ایسی غیرمعمولی طاقتیں دیتے ہیں جس سے وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔ جب نیل کلارک کو اپنی غیرمعمولی طاقتوں کا پتہ چلتا ہے تو پھر وہ اپنی زندگی میں اس کا بے دریغ استعمال کرتا ہے۔ ہنسی اور مزاح سے بھرپور اس فلم کی ڈائریکشن ٹیری جونز نے دی ہے جبکہ سائمن پیگ، کیٹ بیکن سیل اور رابن ولیمز کے علاوہ بہت سے معروف اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔