Thursday, March 28, 2024

سائنس فکشن ڈرامہ سیریز اسٹار ٹریک پکارڈ کے نئے سیزن کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی

سائنس فکشن ڈرامہ سیریز اسٹار ٹریک پکارڈ کے نئے سیزن کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی
January 16, 2020
 لندن (92 نیوز) معروف سائنس فکشن ڈرامہ سیریز اسٹار ٹریک پکارڈ کے نئے سیزن کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔ اڑن طشتریوں پر سوار ماورائی مخلوقات کے درمیان خلائی جنگ پھر چھڑنے کو تیار ہے۔ معروف برطانوی اداکار پیٹرک اسٹیوارٹ کی اٹھارہ سال بعد بٍطور کیپٹن جین پکارڈ واپسی ہوئی ہے ۔ ریٹائرڈ لائف گزارنے والے کیپٹن پکارڈ داج نامی خاتون  کی مدد  کیلئے دوبارہ خلائی جنگ میں کود پڑتے ہیں۔ اسٹار ٹریک پکارڈ کا رنگارنگ پریمیئر لندن کے ایک سینما گھر میں منعقد ہوا جس میں ڈرامے کی اسٹار کاسٹ شریک ہوئی۔ اسٹار ٹریک پکارڈ کا نیا سیزن دس اقساط پر مشتمل ہو گا جس کی پہلی قسط 24جنوری کو نشر کی جائے گی۔