Thursday, April 18, 2024

سائنس فکشن فلم”دی لاسٹ اسکاؤٹ“ کا آفیشل ٹریلر جاری

سائنس فکشن فلم”دی لاسٹ اسکاؤٹ“ کا آفیشل ٹریلر جاری
March 7, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم”دی لاسٹ اسکاؤٹ“ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی دو ہزار پینسٹھ میں دو عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والی ایٹمی جنگ کے باعث زمین کی تباہی کے گرد گھومتی ہے جس کے بعد کمرشل اور ذاتی خلائی جہاز کے مالک زمین کو خیرباد کہہ کر خلا میں مسکن ڈھونڈنے نکل جاتے ہیں اور اس مقصد میں انہیں سات برس لگ جاتے ہیں۔

فلم کی ہدایات سائمن فلپس نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں بلین گرے، سائمن فلپس، ربیکا فرڈی نینڈو، پال تھامس آرنلڈ، پیٹر ووڈ ورڈ، کرس ریمر اور پیٹرا برینٹ شامل ہیں۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم سترہ جولائی کو امریکی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔