Friday, April 26, 2024

سائنس فکشن فلم ”پیسنجرز“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز

سائنس فکشن فلم ”پیسنجرز“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز
September 21, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ ہالی وڈ فلم ”پیسنجرز“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”پیسنجرز“ کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلا میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی پرمبنی ہے جہاں کا سفر کرتے ہوئے دو افراد خلائی جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کے نتیجے میں اگلی صدی میں پہنچ جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات مورٹن ٹیلڈم نے دی ہیں جبکہ مرکزی کردار جینیفر لارنس اور کرس پریٹ نے نبھایا ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں مائیکل شین، لارنس فشبرگ، شیلبے ٹیلر، کرسٹین براک اور وینس فوسٹر شامل ہیں۔ بارہ کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والی فلم ”پیسنجرز“ اکیس دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔