Sunday, September 8, 2024

سائنس فکشن فلم ”سٹار ٹریک بی یانڈ“ کا ریلیز سے قبل لندن میں رنگارنگ پریمیئر

سائنس فکشن فلم ”سٹار ٹریک بی یانڈ“ کا ریلیز سے قبل لندن میں رنگارنگ پریمیئر
July 13, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلم سیریز ”اسٹار ٹریک“ کے نئے سیکوئل ”اسٹار ٹریک بی یانڈ“ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ ہالی وڈ ستاروں کی شرکت سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”اسٹار ٹریک بی یانڈ“ کی کہانی خلائی دنیا کے گرد گھومتی ہے جس میں اسٹار ٹریک ٹیم کا خلائی جہاز دشمن کے سیارے پر تباہ ہو جاتا ہے۔ ریلیز سے پہلے لندن میں اسٹار ٹریک سیریز کے نئے سیکوئل کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ تقریب میں فلم کے کرداروں کرس پائن، ادریس ایلبا اور زاشرے کوئنٹو نے شرکت کی۔ مداحوں کی بڑی تعداد اپنے من پسند ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تقریب میں امڈ آئی۔ خلا میں جنگی مناظر سے بھرپور فلم ”اسٹار ٹریک بی یانڈ“ بیس جولائی سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ سائنس فکشن اسٹار ٹریک سیریز کی رواں سال گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے۔ اسٹار ٹریک کی ہر نئی آنے والی فلم نے شائقین کے دلوں پر خوب راج کیا۔