Tuesday, May 21, 2024

سائنس فکشن فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کی نمائش میں صرف دو دن رہ گئے

سائنس فکشن فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کی نمائش میں صرف دو دن رہ گئے
December 15, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سٹار وارز سلسلے کی تازہ ترین سائنس فکشن فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کا پریمئر ٹی سی ایل چائنیز تھیٹر میں ہوا جس میں ہالی وڈ کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق فلمی شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ کی نمائش شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں۔ فلم کی نمائش سے پہلے اس کے پریمئر کی ریڈ کارپٹ تقریب اسی سنیما میں ہوئی جہاںانیس سو ستتر میں پہلی سٹار وار فلم کی نمائش ہوئی تھی۔ فلم کے پریمئر کیلئے منتظمین نے ایک گلی جتنا بڑا ٹینٹ نصب کیا تھا جبکہ پولیس حکام نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اور لاس اینجلس پولیس کے ستر تربیت یافتہ اہلکار بارود کی بو سونگھنے والے کتوں اور ڈیٹکٹرز کے ساتھ سکیورٹی انتظامات پر مامور تھے۔ ریڈ کارپٹ تقریب پر آسکر کی تقریب یا کسی بڑے مقابلے کا گماں ہو رہا تھا۔ تقریب سے پہلے اس بات کی چہ میگوئیاں بھی جاری تھیں کہ فلم میں لوک سکائی واکر ، پرنسس لئیا اور ہان سولو کے کردار میں جلوہ گر ہونیوالے فنکار مارک ہیمل، کیری فشر اور ہیریسن فورڈ بھی پریمئر میں شرکت کر رہے ہیں۔ فلم میں ڈیزی رڈلی اور جان بوئیگابالترتیب نئی نسل کے نمائندوں کے طور پر رے اور فن کے کرداروں میں نمودار ہو رہے ہیں۔