Sunday, April 28, 2024

سائنس فکشن فلم ”دی مارشین“ نے 18 کروڑ 28لاکھ ڈالر کما لیے

سائنس فکشن فلم ”دی مارشین“ نے 18 کروڑ 28لاکھ ڈالر کما لیے
November 2, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) خلائی دنیا کی کہانی پر مشتمل فلم ”دی مارشین“ کا باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ فلم نے پانچ ہفتوں میں اٹھارہ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کما لیے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیس ایڈونچر فلم ”دی مارشین“ نے اس ہفتے ایک کروڑ چودہ لاکھ ڈالر سمیٹے اور باکس آفس میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہی۔ فلم ”گوز بمپس“ نے مزید ایک کروڑ دو لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور تین ہفتوں میں پانچ کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر کما لیے۔ فلم ” برجز آف سپائز“ اکاسی لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔ اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوینیا ٹو“نے اپنے بزنس میں اٹھاون لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا اور باکس آفس پر چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ فلم ” برنٹ“ پچاس لاکھ ڈالر سمیٹ کر پانچویں نمبر پر رہی۔