Thursday, April 25, 2024

سائنس فکشن فلم ”دی فورس اویکنز“ نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

سائنس فکشن فلم ”دی فورس اویکنز“ نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
December 21, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن سیریز سٹار وارز کی نئی فلم ”دی فورس اویکنز“ نے امریکی اور کینیڈین باکس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے‘ صرف تین دن میں تئیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کما لیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ”دی فورس اویکنز“ نے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچا رکھی ہے۔ ”دی فورس اویکنز“ تین روز کے دوران دنیا بھر کے سنیما تھیٹرز میں اب تک اکاون کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر سرفہرست ہے۔ فلم ”ایلون اینڈ دی چپ منکس-دی روڈ چپ“ ایک کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں دوسرے نمبر پر رہی۔ کامیڈی ڈرامہ فلم ”سسٹرز“ ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ ایکشن فلم ”دی ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو“ ستاون لاکھ ڈالر سمیٹ کر چوتھے نمبر پر ہے۔ باکسر کی کہانی پر مبنی فلم ”کریڈ“ اکاون لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں پانچویں نمبر پر رہی۔