Sunday, September 8, 2024

سائنس فکشن فلم ”دی ففتھ ویو“ رواں ماہ ریلیز ہو گی

سائنس فکشن فلم ”دی ففتھ ویو“ رواں ماہ ریلیز ہو گی
January 16, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن اور ایڈونچر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ کی نئی فلم ”دی ففتھ ویو“ رواں ماہ سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ سنسنی اور خطرات سے بھر پور فلم ”دی ففتھ ویو“ کی کہانی قدرتی آفات کے گرد گھومتی ہے۔ زمین مرحلہ وار ختم ہو رہی ہوتی ہے۔ ہر کوئی زندگی کی تلاش میں بھاگ رہا ہے اور موت ہے کہ گھات لگائے انتظار میں بیٹھی ہوتی ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ”دی ففتھ ویو“ کی کاسٹ میں اداکارکولے گریس، میتھیو زک، گبریلا لوپیز، بیلے اینی،نک رابن سن، میگی سف اور زکارے آرتھرشامل ہیں۔ سائنس فکشن اور ایڈونچر فلموں کے شائقین کو فلم ”دی ففتھ ویو “میں دل دہلا دینے والے مناظردیکھنے کے لیے 22جنوری تک انتظار کر نا پڑے گا۔