Tuesday, April 16, 2024

سائنس فکشن ایکشن فلم فینٹاسٹک فور کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری، سات اگست کو سینمائوں کو رونق بخشے گی

سائنس فکشن ایکشن فلم فینٹاسٹک فور کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری، سات اگست کو سینمائوں کو رونق بخشے گی
May 24, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم فنٹاسٹک فور کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جوش ٹرینک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مارول کامک بک کی کہانی فنٹاسٹک فور سے ماخوذ ہے جبکہ فنٹاسٹک فور سیریز کا تیسرا حصہ ہے۔ فنٹاسٹک فور کی کہانی چار دوستوں کی ہے جو زمین کو بچانے کا عہد کرتے ہیں اور اس مشن پر نکلتے ہیں جہاں انہیں اپنے ہی پرانے دوست کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اب ان کا مخالف بن گیا ہے۔ پھر ان کے درمیان ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ زمین کو بچانے کیلئے نکلنے والے چاروں دوست زمین کو بچا پائیں گے، یہ دیکھنے کے لئے آپ کو سات اگست تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔