Tuesday, April 23, 2024

سائن بورڈ گرنے سےدوبچوں سمیت5جاں بحق

سائن بورڈ گرنے سےدوبچوں سمیت5جاں بحق
April 2, 2015
شکارپور(ویب ڈٰیسک)گڑھی یاسین میں تیز ہوا اور بارش سے بچنے کے لئے سائن بورڈ کے نیچے کھڑے دو بچوں سمیت پانچ افراد سائن بورڈ گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شکارپورکی تحصیل گڑھی یاسین میں موسلادھار بارش اور تیز ہوا سے بچنے کے لئے سائن بورڈ کے نیچے کھڑے دو بچوں سمیت پانچ افراد سائن بورڈ گرنے سے ملبے تلے دب گئے ۔ جنہیں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال گڑھی یاسین پہنچایا جہاں  وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مخدوش سائن بورڈ شہر سے ہٹائے جائیں ۔