Friday, April 26, 2024

سائبیرین چیتے اور امیور لیپرڈز کی ویڈیو جاری

سائبیرین چیتے اور امیور لیپرڈز کی ویڈیو جاری
March 14, 2015
سیچوان(ویب ڈیسک) سائبیرین چیتے اور امیورلیپرڈز کی ویڈیوجاری کردی گئی ۔ شمالی چین میں سائبیرین چیتے اور امیور لیپرڈز پر دس برس مانیٹرنگ کی گئی۔ سائبیرین چیتے کی نسل اب نایاب ہوتی جارہی ہے کیونکہ اب پوری دنیا میں ان کی تعداد پانچ سو تک ہے ۔ سائبیرین چیتے اورلیپرڈز کے پنجوں کے نشان ایک دوسرے سے نہیں ملتےجیسے انسان کی انگلیوں کے نشان ایک دوسرے سے  نہیں ملتے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ویڈیو میں ستائیس سائبیرین چیتے اور بیالیس لیپرڈزکو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ فورسٹری ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ چین اور روس کے بارڈر کو اس طرح بنا رہے کہ چیتوں کو مائیگریشن کرنے میں مشکل نہ ہو۔ سائبیرین چیتے کو قدرتی طور پر بلی کے کنبے کا سب سے بڑا رکن کہا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا میں دس ایسے جانوروں میں کیا جاتا ہے جن کی نسل کو خطرہ لاحق ہے۔