Friday, May 17, 2024

سائبر حملے سے متاثر نیشنل بینک کی سروسز تاحال ٹھیک نہ ہو سکیں

سائبر حملے سے متاثر نیشنل بینک کی سروسز تاحال ٹھیک نہ ہو سکیں
October 31, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سائبر حملے سے متاثر نیشنل بینک کی سروسز تاحال ٹھیک نہ ہو سکیں۔ اے ٹی ایمز بھی کام نہیں کر رہیں۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق صارفین کا ڈیٹا اور سرمایہ کاری مکمل محفوظ ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ کل صبح تک ضروری کسٹمر سروسز بحال کر دی جائیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک  بھی سائبر حملے کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ صارفین کا ڈیٹا مکمل محفوظ اور کوئی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔