Tuesday, May 21, 2024

زینب کے والد نے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

زینب کے والد نے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست  دائر کردی
October 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز) قصور میں ننھی بچیوں پر ظلم ڈھانےوالا قاتل انجام کے قریب پہنچ گیا، مجرم عمران کو 17اکتوبرکوتختہ دارپرلٹکایا جائے گا ، انسداد دہشت گردی عدالت نے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ  معصوم زینب کے والد نے مجرم کو سر عام پھانسی دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ ننھی زینب کے والد امین انصاری نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ زینب کے بہیمانہ قتل پر پوری قوم کو دکھ پہنچا،انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت حکومت کسی بھی مجرم کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے،عمران کو سرعام پھانسی کا حکم دیا جائے تاکہ دیگر کو عبرت حاصل ہو۔ زینب سمیت 12 بچیوں کے قاتل کی رحم کی اپیل صدر مملکت نے مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج شیخ سجاد نے مجرم عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔ واضح رہے کہ عدالت نے مجرم  عمران کو 21 بار  سزائے موت سنائی  تھی ، کائنات بتول کیس میں 3 بار عمر قید اور 23 سال قید کی سزا بھی  سنائی گئی ۔ مجرم کو 25 لاکھ جرمانہ جبکہ 20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔