Thursday, April 25, 2024

زینب کے قتل پر سیاست نہ کی جائے، وزیر داخلہ احسن اقبال

زینب کے قتل پر سیاست نہ کی جائے، وزیر داخلہ احسن اقبال
January 14, 2018

لاہور (92 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قصور واقعہ پر قوم کے دل رنجیدہ ہیں۔ سیاستدان اس پر اپنی سیاست نہ چمکائیں۔
لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ قصور واقعہ پر سیاست سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتی۔ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ زینب کیس کے مجرم کٹہرے میں لائے جائیں۔
وزیر داخلہ نے اپوزیشن کے احتجاج پروگرام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دھرنے اور مظاہرے سینیٹ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انتخابات میں وقت کم رہ گیا۔ دھرنوں کا کیا جواز؟ ، اس سے پاکستان کمزور ہو گا۔
دوسری طرف وزیر داخلہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا بھارت غیر ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں بھی عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد برقرار رکھیں گے۔