Thursday, April 25, 2024

زینب کے قاتل عمران کو پھانسی کی سزا دینے کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

زینب کے قاتل عمران کو پھانسی کی سزا دینے کیلئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری
June 26, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرم کو سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس انوارلحق نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے ہیں یا نہیں۔ ہائیکورٹ نے اس بارے میں بھی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد درخواست پر مزید سماعت 28 جون کو ہو گی۔