Wednesday, April 24, 2024

زینب کو انصاف ملے گا، گولیاں کس نے چلائیں؟ ، اینکر کے سوال پر رانا ثنا الجھ پڑے

زینب کو انصاف ملے گا، گولیاں کس نے چلائیں؟ ، اینکر کے سوال پر رانا ثنا الجھ پڑے
January 12, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب حکومت اندھیرےمیں تیرچلانےلگی ۔ راناثنااللہ کے بڑے بڑے دعوے کھوکھلے نکلے ۔ سانحہ قصور کا سارا ملبہ راناثنااللہ نے میڈیا پر ڈال دیا ۔ راناثنااللہ نے جواب دینے کے بجائے اینکر سے سینگ پھنسا لیے ۔ قصور میں مظاہرین پر گولیاں کس کے حکم پر چلائیں؟ ۔ شہبازشریف دیگر زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچیوں کے ورثا سے ملنے قصور کیوں نہ گئے؟ ۔ اینکر کے تیکھے سوالوں پر رانا ثنا اللہ پٹڑی سے اتر گئے ۔
پریشانی بڑھی تو راناثنااللہ نے ذاتی حملے شروع کردیئے اور آپ سے تم اور تم سے توں ہوتے ہوئے وزیرقانون نے سب کچھ میڈیا کا کیا دھرا قرار دے دیا ۔ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے رانا ثنا اللہ سب اچھا کا بھاشن جھاڑتے رہے ۔
قصور کی ننھی پری زینب کے بہیمانہ قتل پر پوری قوم تڑپ اٹھی مگر پنجاب حکومت ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ قاتل کی گرفتاری کے بجائے منسٹر صاحب میڈیا کو ہی مورد الزام ٹھہرانے پر تلے ہیں۔ کبھی دس گھنٹے میں گرفتاری کا بیان ، کبھی چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ رانا ثنااللہ اپنے ہی کسی بیان پر نہیں ٹکتے۔
رانا صاحب نے آج تو حد ہی کر دی نجی ٹی وی پر اپنے ایک انٹرویو میں سوال گندم اور جواب چنا کے مترادف تقریر کردی۔
رانا صاحب سے سوال کیا گیا کہ شہبازشریف زیادتی کا نشانہ بننے والی دیگر بچیوں کے گھر کیوں نہ گئے تو رانا صاحب اینکر پر برہم ہو گئے ۔
رانا ثنا اللہ کی جانب سے میڈیا نمائندوں سےالجھنےاور بداخلاقی کا کوئی نیا واقعہ نہیں۔ موصوف پہلے بھی کئی دفعہ سینگ پھنساتے رہے ہیں ۔ رانا صاحب میڈیا کو ڈیوٹی سکھانے کے بجائےننھی زینب اور زینب جیسی دیگر بچیوں کے ملزم ڈھونڈنےمیں ساری توانائیاں صرف کریں تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔