Thursday, September 19, 2024

زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے خود کو بے قصور قرار دے دیا

زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے خود کو بے قصور قرار دے دیا
February 20, 2018

لاہور (92 نیوز ) زینب قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے  ، مجرم عمران نے خود کو بے قصور قرار دے دیا ہے ۔

عمران نے انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، اپیل میں مجرم عمران نے مؤقف اختیار ہے کہ انسداد دہشت گردی کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا   ہے ۔ ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذافیصلہ کالعدم قراردیاجائے ۔

مجرم عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 مرتبہ سزائے موت، عمر قید، 7 سال قید اور 32لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں ۔