Monday, September 16, 2024

زینب قتل کیس کا فیصلہ سترہ فروری تک محفوظ

زینب قتل کیس کا فیصلہ سترہ فروری تک محفوظ
February 15, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ سترہ فروری تک محفوظ کر لیا ۔
زینب کے قاتل کیخلاف پراسکیوشن نے چھپن گواہ پیش کئے ۔
پراسکیوشن ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ فرانزک رپورٹس کے مطابق عمران ہی زینب کا قاتل ہے ۔ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ اور پولی گراف ٹیسٹ مثبت آیا ۔ پولی گرافک دو دفعہ کروایا گیا ۔ دونوں بار نتائج یکساں آئے ۔ ملزم کے کپٹروں ، زینب کے سویٹر، اور کپڑوں کا فرانزک ٹیسٹ کیا گیا ۔
پراسکیوشن ٹیم نے بتایا کہ چار سی سی ٹی وی فوٹیچ شامل کی گئیں جو ملزم کی نشاندہی کرتی ہیں ۔
پراسکیوشن ٹیم کے مطابق ملزم کی ویڈیوز اور آڈیوز کی ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ملزم کی آواز بھی میچ کرتی ہے ۔
عدالت نے ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔