Monday, September 16, 2024

زینب قتل کیس: ملزم عمران کو سرکاری وکیل مہیا کر دیا گیا

زینب قتل کیس: ملزم عمران کو سرکاری وکیل مہیا کر دیا گیا
February 14, 2018

 ر (92 نیوز) زینب قتل کیس،ملزم عمران کو سرکاری وکیل مہیا کردیا گیا۔کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس سماعت کی گئی ۔ ملزم کے وکیل کے گزشتہ روزکیس سے لاتعلقی کے اعلان کے بعداسے سرکاری وکیل مہیاکردیاگیا ۔
ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اقرار جرم کے بعد ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ سفاک قاتل کا کیس لڑوں ۔
پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے محمد سلطان کو زینب کے قاتل کا وکیل مقرر کردیا ۔ گزشتہ روز 11 گھنٹے کی سماعت کے دوران سولہ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔
شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہونے پرملزم عمران کا بیان قلمبند کیا جائے گا ۔ زینب کے چچا عمران، پانچ سالہ بھائی عثمان،محلے دار، تفتیشی افسر، ڈاکٹرز اور نمونوں کے پارسل لے جانے والے پولیس اہلکاربیانات قلمبندکراچکے ہیں ۔
سماعت کے پہلے روز فرد جرم عائد ہونے پرملزم عمران نے اقرار جرم کرلیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے ۔