Tuesday, April 23, 2024

زینب قتل کیس، قاتل کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

زینب قتل کیس، قاتل کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
October 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہورہائیکورٹ نے زینب کے قاتل کوسرعام پھانسی دینے کے لئے  پنجاب حکومت کونوٹس جاری کردیئے، زینب کے والد امین انصاری کہتے ہیں مجرم کوسرعام اور مقررہ وقت پرپھانسی ہونی چاہئے۔ ننھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کےلئے درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ،  جسٹس سردارشمیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےپنجاب حکومت کونوٹس جاری کردیئے ۔ درخواست زینب کے والد حاجی محمدامین انصاری نے دائرکی  ، درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ زینب کے بہیمانہ قتل پر پوری قوم کو دکھ پہنچا   ، زینب کے قاتل کوسرعام پھانسی دی جائے۔ میڈیا سے بات چیت میں زینب کے والد حاجی محمدامین نے مؤقف اختیار کیا کہ قاتل عمران کوعبرت کا نشان بنایاجائے، ہمارا مشن ہےکہ قاتل کوپھانسی کی سزا بیس کروڑ پاکستانی ہی نہیں پوری دنیا بھی دیکھے۔ زنیب کے قاتل کوسرعام پھانسی دینےکےکیس کی مزیدسماعت کل ہوگی۔