Thursday, April 25, 2024

زینب قتل کیس ، ایک اور مشتبہ شخص کی تصویر سامنے آگئی

زینب قتل کیس ، ایک اور مشتبہ شخص کی تصویر سامنے آگئی
January 14, 2018

قصور ( 92 نیوز ) زینب قتل کیس میں ایک اور مشتبہ شخص کی تصویر سامنے آگئی ۔ مشکوک شخص کی فوٹیج میں نظر آنے والے اغوا کار سے مماثلت ہے ۔ ادھر آئی جی پنجاب قصور پہنچ گئے ۔ آئی جی زیادتی کے بعد قتل کئے گئے 12 بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب کرائم سین یونٹ ٹیم نے بھی زینب کے اہلخانہ اور اہل محلہ سے پوچھ گچھ کی ۔ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے علاقہ مکینوں کے سیمپل لیے جائیں گے ۔

قصور واقعے میں  ایک اور مشکوک شخص کی تصویر سامنے آگئی جو اغواکار سے مماثلت رکھتاہے ۔ اُس کی گھنی داڑھی ہے اور وہ چشمہ لگاتاہے ۔

دوسری جانب فرانزک ٹیم نے  زینب کے محلہ  روڈ کوٹ شاہین اسٹریٹ کے تمام مکینوں کے ڈی این اے سیمپل لینا شروع کردیئے ہیں ۔  کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے بھی قصور میں زینب کے گھر کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھےکیے ۔

سندھ سے سماجی رہنما ویر کوہلی بھی زینب کے گھر پہنچیں اور کہا زینب کے گھروالوں کے ساتھ ہیں ۔ اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔