Tuesday, April 23, 2024

زینب سے زیادتی اور قتل کا ملزم سیریل کلر ہے، صوبائی وزرا

زینب سے زیادتی اور قتل کا ملزم سیریل کلر ہے، صوبائی وزرا
January 12, 2018

قصور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا کہ قصورمیں زینب کا قاتل ٹارگٹ کلرہے۔ اس تک پہنچ گئے ہیں۔
سانحہ قصور پر طویل احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد حالات ذرا معمول پر آئے تو پنجاب کے وزراء پریس کانفرنس داغنے جا پہنچے۔
ڈی  سی آفس قصورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ شخص کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ زینب کا قاتل سیریل کلر ہے۔
ساتھ بیٹھے صوبائی وزیر رانا مشہود ترجمان پنجاب حکومت کے دعوے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بولے کہ کچھ مشکوک افراد گرفتارکیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا امن خراب کرنے میں دوسرے شہروں سے آئے عناصر ملوث ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہر کا امن بحال ہو گا۔ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزرا کے عزائم اور دعوؤں کی حقیقت کیا ہے ؟؟؟ ملزم پکڑا گیا ؟؟؟ یا پھر عوام کو دھوکا دینے کیلئے محض اندھیرے میں تیر چلائے جا رہے ہیں یہ سب تو وقت ہی بتائے گا۔