Saturday, April 20, 2024

زینب اغوا ہونے پر 92 نیوز نے بے حس انتظامیہ کو جگانے کی متعدد کوششیں کیں

زینب اغوا ہونے پر 92 نیوز نے بے حس انتظامیہ کو جگانے کی متعدد کوششیں کیں
January 10, 2018

قصور ( 92 نیوز ) قصور میں 7 سالہ زینب کے اغوا  پر 92 نیوز نے اغوا کی نہ صرف خبر نشر کی بلکہ قصور انتظامیہ کو جگانے کی بھر پور کوشش کی  مگر انتظامیہ کی غفلت کا ایسا نتیجہ نکلا کے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔

پانچ روز قبل  ننھی  زینب اغوا ہوئی  تو  لواحقین  نے فوری  پولیس  کو اطلاع دی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کی  گئی مگر تلاش میں لا پروائی برتی گئی۔

خبر سامنے آتے ہی 92 نیوز نے سب سے پہلے ایس ایچ او تھانہ صدر ملک طارق سے رابطہ کیا اور اُنہیں خواب غفلت سے جگانے کی بھرپور کوشش کی ۔

اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے 92 نیوز نے رابطہ کیا ڈی ایس پی سٹی عمران سے اور اُنہیں بھی زینب کے اغوا سے متعلق آگاہ کیا ۔

 پھر 92 نیوز نے ایس پی ایوسٹی  گیشن قدوس بیگ سے رابطہ کیا اور اُنہیں بھی تڑپانے  کی کوکشش  کی گئی مگر یہ سب بھی بے سود  رہا۔

اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔ معصوم زینب درندوں کی بھینٹ چڑھ گئی ۔ انتظامیہ جگانے کے باجود خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئی ۔

واقعہ رونما ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا مگر سوال یہ ہے کہ کیا  ایکشن لینے کے لئے ہمیشہ سانحہ کے رونما ہونے کا انتظار کیا جائے گا ؟۔