Saturday, April 20, 2024

زین قتل کیس کا مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجوگرفتار

زین قتل کیس کا مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجوگرفتار
April 2, 2015
لاہور(ویب ڈٰیسک)زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفے کانجو کو پولیس کہروڑ پکا سے گرفتار کر کے لاہور لے آئی ہے۔ جہاں مطصفے کانجو سمیت دیگر ملزموں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ طالبعلم زین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو عرف چیکو سمیت دیگر ملزموں سے تحقیقات جاری ہیں۔ جس کی تصدیق ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ مصطفی حمید نے بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے مطابق فائرنگ ایک ہی شخص کی جانب سے کی گئی۔ دوسری جانب زین کے اہلخانہ نے الزام لگایا گیا ہے کہ بااثر شخصیات کی جانب سے ان پر دباﺅ ڈالا جارہا ہےاس واقعہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتے ہم اعلی حکام سے صرف انصاف چاہتے ہیں۔ مقتول زین کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے مختلف سیاسی رہنماﺅں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا جنہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔