Friday, April 19, 2024

زین قتل کیس: مصطفیٰ کانجو کے خلاف مقدمے کا ایک اور گواہ منحرف

زین قتل کیس: مصطفیٰ کانجو کے خلاف مقدمے کا ایک اور گواہ منحرف
October 19, 2015
لاہور(92نیوز)سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کے خلاف قتل کے مقدمے میں ایک اور گواہ منحرف ہوگیا اور مدعی سمیت منحرف گواہوں کی تعداد چودہ ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی کانجو سمیت پانچ گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے مقدمے کے گواہ فہد سہیل کا بیان ریکارڈ کیا،گواہ فہد سہیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ فائرنگ کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا اس لیے اسے معلوم نہیں کہ فائرنگ کس نے کی اس لیے وہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت نہیں کرسکتا۔ عدالت نے گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اکیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی، فہد سہیل سے پہلے مقدمہ کے مدعی سہیل افضل سمیت تیرہ گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مصطفی کانجو سمیت پانچ افراد پر زین نامی طالبعلم کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔