Saturday, April 20, 2024

زین آفندی قتل کیس میں عینی شاہد نے عدالت میں 3 ملزمان کو شناخت کرلیا

زین آفندی قتل کیس میں عینی شاہد نے عدالت میں 3 ملزمان کو شناخت کرلیا
January 19, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں زین آفندی قتل کیس میں عینی شاہد نے عدالت میں 3 ملزمان کو شناخت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شناخت پریڈ کے دوران عینی شاہد نے 10 ڈمی ملزمان کے درمیان ملزمان کو شناخت کیا۔ زین آفندی کے ملازم نے ملزمان رحمت اللہ، عمران اور گل محمد کو شناخت کیا۔

عینی شاہد کا عدالت میں بیان دیا کہ یہی وہ ملزمان ہیں جو گھر میں داخل ہوئے تھے۔

تفتیشی افسر نے مؤقف پیش کیا کہ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زین آفندی کو قتل کیا۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔