Saturday, April 27, 2024

زیر سمندر کیبل کی فنی خرابی دور ، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی

زیر سمندر کیبل کی فنی خرابی دور ، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی
October 30, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) انٹرنیٹ صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ زیر سمندر کیبل کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی۔ پاکستان میں انٹر نیٹ صارفین کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھر سلو براؤزنگ اور نو براوزئنگ کا سامنا رہا جس کی وجہ سے صارفین کو خصوصاً آڈیو، ویڈیو مواد اپ لوڈ  اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ رات ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے بتایا کہ انٹرنیشنل سب میرین میں خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ سب میرین کیبل کا فالٹ جلد دور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے خرابی پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ صبح تک فالٹ دور کر کے انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئیں۔ ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ زیر سمندر دو فائبر اپٹک کیبلز میں آنے والا فالٹ  ٹھیک کرلیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہو گئیں ہیں۔