Saturday, May 4, 2024

زیر زمین استعمال ہونے والے پانی کی ایک روپیہ لٹر قیمت مقرر کی جائے ، چیف جسٹس

زیر زمین استعمال ہونے والے پانی کی ایک روپیہ لٹر قیمت مقرر کی جائے ، چیف جسٹس
January 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق کیس میں کہا زیر زمین استعمال ہونے والے پانی کی ایک روپیہ لٹر قیمت مقرر کی جائے۔ بڑی عدالت کا ایک اور بڑا فیصلہ آ گیا۔ دیا میر ، بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کا مذید بندوبست کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ نے منرل واٹر کمپنیوں کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود تحریر کیا۔ فیصلے میں زیر زمین پانی کے استعمال پر منرل واٹر کمپنیوں سے ایک روپیہ فی لیٹر قیمت وصول کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ قرار دیا کہ وصول رقم کو الگ اکاونٹ میں رکھا جائے گا اور  دیا میر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر  کے لیے استعمال کیا جائیگا۔ پانی کی قیمت  کا بوجھ  صارفین پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ ٹیکسٹائل، گارمنٹس، شوگر ملز ،پٹرولیم ریفائرنیز اور دیگر انڈسٹریز سے بھی زیر زمین پانی کی قیمت  وصول کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ پروفیسر احسان صدیقی  کی سر براہی میں مشتمل کمیٹی دیگر انڈسٹری کیلئے قیمت  کی سفارش کرے گی۔ عدالت کا فیصلے پر عملدرامد کیلئے جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الااحسن پر مشتمل بنچ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ جو 31 جنوری کو پہلی سماعت کرے گا۔ عدالتی فیصلے میں منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں کو سالانہ دس ہزار درخت لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کو پانی کی قیمت کا نوٹی فیکیشز جاری کرنے کا حکم بھی شامل ہے۔