Thursday, April 25, 2024

زیارت،دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق

زیارت،دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق
November 25, 2018
زیارت ( 92 نیوز) زیارت کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کن جاں بحق، دو بے ہوش ہو گئے ۔ مقامی افراد کے مطابق  زہریلی گیس کان میں بھر گئی جس سے تین مزدور دم توڑ گئے جب کہ دو بے ہوش ہو گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق ژوب سے ہے ۔