Friday, April 19, 2024

زیارت ریذیڈنسی پر بم حملے کا مرکزی ملزم کوئٹہ سے گرفتار

زیارت ریذیڈنسی پر بم حملے کا مرکزی ملزم کوئٹہ سے گرفتار
May 22, 2015
کوئٹہ(92نیوز)زیارت ریذیڈنسی پر بم حملے کے مرکزی ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ پولیس اعتزاز احمد گورایا نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم پکار عرف پاکو مری کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم زیارت پولیس کو مطلوب تھا، اعتزاز گورایا نے بتایا کہ ملزم نے زیارت ریذیڈنسی پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ساتھ دیگر گیارہ ملزمان بھی تھے جن میں سے نو گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزم کو زیارت ریذیڈنسی حملے کی تفتیش کیلئے پہلے سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں واقع قائداعظم ریذیڈنسی کو جون 2013ء میں نامعلوم افراد نے بم دھماکوں اور راکٹوں سے حملہ کرکے تباہ کردیا تھا۔