Sunday, May 19, 2024

زیارت اور سوات میں برف باری، سیاحوں کی بڑی تعداد نے رُخ کرلیا

زیارت اور سوات میں برف باری، سیاحوں کی بڑی تعداد نے رُخ کرلیا
January 3, 2022 ویب ڈیسک

زیارت/ سوات (92 نیوز) زیارت اور سوات میں برف باری کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کرلیا۔

زیارت اور گردونواح میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی، جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد زیارت پہنچ گئی۔

 ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام سرکاری گیسٹ ہاؤس سیاحوں کے لئے کھلے ہیں۔ سیاحوں کے لئے کمبل، ہیٹر، گیس سلنڈر اور دیگر سامان پی ڈی ایم اے کی طرف سے بھجوا دیا گیا۔

ادھر ضلع سوات کے سیاحتی مقام کالام میں برف باری کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کرلیا ہے۔

پلوگاہ، مہوڈنڈ جھیل کے علاوہ وادی اتروڑ، گبرال اور شاہی باغ جانے والی سڑکوں پر برف کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔