Friday, April 26, 2024

زیادہ شکایات سندھ کے پولنگ سٹیشنوں سے موصول ہوئیں‘ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں : الیکشن کمیشن

زیادہ شکایات سندھ کے پولنگ سٹیشنوں سے موصول ہوئیں‘ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں : الیکشن کمیشن
October 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹرول روم کام کر رہا ہے جہاں اب تک درجنوں شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی الیکشن کمیشن میں قائم کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کنٹرول روم میں زیادہ شکایات سندھ کے پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہوئی ہیں جہاں رینجرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عملہ نہ پہنچنے اور ووٹ کی تبدیلی سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شکایات کے ازالے کے لیے فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں میں ایک لاکھ 92 ہزار 20 اضلاع میں عملہ فرائض سرنجام دے رہا ہے۔ تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ ہے۔