Friday, April 26, 2024

زیادہ بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے کا خدشہ

زیادہ بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے کا خدشہ
August 31, 2016
لاہور(92نیوز)زیادہ بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ  ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے ڈینگی سے متعلق وارننگ جاری کردی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق  زیادہ بارشوں کے وجہ سے اس سال ڈینگی کی افزائش کے خدشات ہیں جسکے لیے پہلے ہی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک پنجاب میں پچانوے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ،،سب سے زیادہ ہائی رسک راولپنڈی کو قرار دیا گیا ہے جہاں کنٹونمنٹ ایریا میں ڈینگی ٹیموں کو کام میں دشواری کا سامنا ہے ۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی عملے کی بھرتیوں کے لئے تمام اضلاع کو بااختیار کردیا ہے  ،،صرف لاہور شہر میں آٹھ ہزار سے زائد عملہ اس وائرس کے خاتمے کےلئے کوشاں ہے۔