Wednesday, April 24, 2024

گیارہ سالہ فرشتہ کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین افراد گرفتار

گیارہ سالہ فرشتہ کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین افراد گرفتار
May 21, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) گیارہ سالہ فرشتہ کیس میں پیشرفت ہو گئی۔ کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین افراد گرفتار کر لیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق افغانستان جبکہ ایک پاکستانی ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ کیس میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں گئیں۔

 زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔ وفاقی دارالحکومت میں انسانیت کا سر جھکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ جنسی بھیڑیوں نے پھول سی بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ سفاک ملزمان نے بعد میں فرشتہ کو جان سے ہی مار ڈالا اور اپنے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کیلئے لاش ویرانے میں پھینک دی۔

 پندرہ مئی کو چک شہزاد سے لاپتہ ہونے والی فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ثابت ہو گئی۔ تھانہ چک شہزاد میں فرشتہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ لواحقین نے انصاف کیلئے تڑامڑی چوک پر بچی کی لاش رکھ کر احتجاج بھی کیا۔

 ڈی آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں بچی سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل بھی دے دی گئیں۔