Thursday, March 28, 2024

زیادتی کےبعدرابعہ کے قتل کیخلاف عوام کااحتجاج،پولیس فائرنگ سے ایک جاں بحق

زیادتی کےبعدرابعہ کے قتل کیخلاف عوام کااحتجاج،پولیس فائرنگ سے ایک جاں بحق
April 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم رابعہ کی موت نے پورے کراچی کو ہلا دیا ۔ واقعے کیخلاف پورا کراچی  سراپا احتجاج بن گیا جب کہ اورنگی ٹاؤن میدان جنگ بن گیا ۔ معصوم بچی  کے قتل کے خلاف  اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور لاش رکھ کر سڑک بلاک کردی ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا تو مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھر برسا دیئے۔ گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 12زخمی ہوگئے۔ صورتحال کو سنبھالنے کیلئے رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ دوسری جانب رابعہ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ویسٹ اور دیگر پولیس حکام نے بھی شرکت کی  ۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق  بچی  کو زیادتی  کے بعد گلادبا کر قتل کیا گیا ایڈیشنل آئی جی کراچی  نے فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی عاصم قائم خانی  کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس سے جانی نقصان ہوا۔