Saturday, April 27, 2024

زیادتی کا شکار لڑکی کی پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش

زیادتی کا شکار لڑکی کی پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش
March 10, 2015
اجن پور(ویب ڈیسک)راجن پور کی تحصیل جام پور میں زیادتی کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر متاثرہ لڑکی نے اپنے خاندان کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے سامنے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی ۔جس پر  ڈی ایس پی جام پور چودھری محمد طارق نے مظاہرین پر تھپڑوں  اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق راجن پورکی تحصیل جامپور میں زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی خود سوزی کی کوشش پر ڈی ایس پی محمد طارق نے متاثرہ خاندان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ متاثرین کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر مہار سعید احمد نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیتے ہوئے اسے چھوڑ دیا ۔جس پر دلبرداشتہ ہوکر ذیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی اور اس کے خاندان کے افراد نے ڈی ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا اور خودپر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری محمد طارق نے اپنے دفتر سے باہر نکل کر لڑکی اور اس کے خاندان پر لاتوں گھونسوں اورگالیوں کی بارش کرتے ہوئے تھانہ سٹی جام پور میں بند کر دیا ۔ بعد ازاں میڈیا کی مداخلت پر متاثرہ خاندان کو رہا کر دیا گیا ۔