Sunday, September 8, 2024

زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن اے ٹی سی کو موصول

زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن اے ٹی سی کو موصول
August 11, 2015
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کی رہنمازہرہ شاہدقتل کیس کی سماعت کراچی کی جیل  میں کرنےکانوٹی فکیشن اےٹی سی کوموصول ہوگیاجبکہ سبین محمودقتل کیس کےملزم کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی رہنمازہرہ شاہدقتل کیس کی سماعت جیل ٹرائل میں کرنےکانوٹی فکیشن محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےانسداددہشت گردی عدالت کوارسال کیاگیا۔ زہرہ شاہد کودوہزارتیرہ کےعام انتخابات کےدوران کراچی کےعلاقےڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ کےباہرقتل کیاگیاتھا۔ زہرہ شاہد قتل کیس میں راشدٹیلرسمیت تین ملزم گرفتارہیں،دریں اثناء سماجی رہنما سبین محمودقتل کیس کےملزم علی رحمان عرف ٹونی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے،سماجی رہنما سبین محمودکواپریل میں  قتل کیاگیاتھا۔