Friday, April 19, 2024

زکربرگ کا سوشل میڈیاریگولیٹری نظام لانے کا مشورہ

زکربرگ کا سوشل میڈیاریگولیٹری نظام لانے کا مشورہ
February 18, 2020
نیویارک (ویب ڈیسک ) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دنیا کی تمام حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کیلئے مناسب ریگولیٹری نظام لائیں۔ میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زکربرگ نے کہا نفرت انگیز اور غلط مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتوں کا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مناسب ضوابط متعارف کرانے چاہئیں، تاہم یہ ضوابط لچکدار ہونے چاہئیں اور ان سے اظہار رائے کی آزادی متاثر نہ ہو، کس طرح کا مواد آگے جانا چاہئے یہ کام سوشل ویب سائٹس کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  فیس بک اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتا ہے تاہم غلط معلومات کے پھیلاؤ اور نفرت انگیز مواد کی آن لائن ترسیل کو روکنے کیلئے حکومتوں کو کردار ادا کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ انکی کمپنی یومیہ 10 لاکھ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرتی ہے ۔