Monday, September 16, 2024

زکا وائرس کے امریکا پر اثرات توقعات سے کہیں زیادہ ہیں : ماہرین صحت

زکا وائرس کے امریکا پر اثرات توقعات سے کہیں زیادہ ہیں : ماہرین صحت
April 12, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے اعتراف کیا ہے کہ زکا وائرس اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور امریکا پر اس کے اثرات توقعات سے زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں مچھر اس وائرس کو لے کر امریکا کی کئی ریاستوں میں سفر کر سکتا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے رواس سال کے آغاز میں زکا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس سے 1.8 بلین ڈالر کی ہنگامی امداد منظور کرنے کا کہا تھا مگر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس رقم سے زکا وائرس کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ امریکا کو زکا وائرس کو پھیلانے والے مچھروں سے مقابلہ کرنے کے لیے مزید رقم، بہتر ریسرچ، موثر ادویات اور علاج کی ضرورت ہو گی۔